بین الاقوامیتازہ ترین

داعش کے خلاف پاکستان کی مددکی ضرورت ہے،امریکا

واشنگٹن(ڈیسک نیوز)امریکی سینیٹر ڈیان فائن اسٹائن نے کہا کہ داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھا جائیگا۔ دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کے جاری بیان میںکہاگیاکہ وزیراعظم نوازشریف کے خارجہ امورکے معاون خصوصی طارق فاطمی نے گزشتہ روز کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ڈینی فینسٹائن اور پنسلوانیا کے رابرٹ کیسے سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی سینیٹر فینسٹائن سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری اور خاص طور پر دفاعی امور اور انٹیلی جنس معلومات میں مدد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر طارق فاطمی نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  گوادر: نجی ہوٹل پر حملہ، فورسزکیساتھ مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker