تازہ ترینکھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی باڈی تحلیل؛ فیصل صالح کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ہائیکورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق عدالت نے فٹبال فیڈریشن کی باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے فیصل صالح حیات کو فٹبال فیڈریشن کی صدارت سے ہٹا کران کے ساتھیوں سمیت توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز بھی کردیا جب کہ اس حوالے سے پراسیکیوٹر بھی لگا دیا گیا ہے۔ عدالت نے لاہورہائیکورٹ کے سابق جج اسد منیر کو فیڈریشن کا عبوری سربراہ مقرر کرتے ہوئے ایک ماہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مخدوم فیصل صالح حیات اورارشد لودھی گروپ کے درمیان اقتدار کی کھینچا تانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو انتخابات کرانے سے روک دیا تھا اس کے باوجود فیصل صالح حیات کی زیرسربراہی قائم پی ایف ایف نے الیکشن منعقد کرائے جس میں  وہ مسلسل چوتھی بار آئندہ 4 برس کے لئے صدرمنتخب ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ہرنائی میں پولیس کے بیٹے کی مبینہ اغواء تاوان طلب پولیس اور ایف سی کے مشترکہ ایکشن بچہ بازیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker