پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا رحیم یارخان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

رحیم یار خان(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نوازشریف نے رحیم یار خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورحکام کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔رحیم یار خان کے علاقے چاچڑاں شریف میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے، امدادی ٹیمیں اچھا کام کر رہی ہیں تاہم اگر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا تو بڑا سیلاب آنے کا خدشہ ہے اس لئے متعلقہ محکموں کو مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب بارش سے نہیں بلکہ گلیشئرز پگھلنے کی وجہ سے آیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہلے سے کشتیاں پہنچنی چاہیئے تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:ملٹری کورٹس کے ذریعے ہم دہشت گردوں کو کیفردار تک پہنچا کرعوام کو انصاف فراہم کریں گے،شاہد اعجاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker