تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:پسند کی شادی کرنے پرلڑکی کے بھائی نےفائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق داؤدخیل کے نواحی علاقہ پکی شاہ مردان کا رہائشی عنایت اللہ زرگر نے اپنی خالہ زادسے پسند کی شادی کی ہوئی تھی جس کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا تھا جس کا لڑکی والوں کو رنج تھا گزشتہ روز عنایت اللہ دوکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ لرکی کے بھائی کاشف نے مسلح اسلحہ لہکارتے ہوئے عنایت اللہ کو کہ اکہ تمھیں اپنی بے عزتی کا مزہ چکھاتا ہوں اور تیس بور پسٹل سے فائر کیا جو کہ عنایت اللہ کو کمر میں لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا پولیس تھانہ داؤدخیل نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کاشف اور ایک نامعلوم شخص جب کہ کاشف کے چچا کو مشورہ میں ملزم نامزد کرا کے ایف آئی آر درج کرا دی جبکہ مقتول کی نماز جنازہ پکی شاہ مردان میں ادا کر دی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اسے پکی شاہمردان میں سپردخاک کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پرپاکستان8وکٹوں پر157رنز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker