تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:جوڈیشنل کمیشن کےفیصلےکواب عمران خان کھلےدل سےتسلیم کریں اورجمہوریت کومضبوط کریں،عبیداللہ

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ دھرنے والوں نے عوام اور ملک کا وقت کا ضائع کیا ہے کیونکہ نہ ہی الیکشن میں دھاندلی ہوئی عوام نے اپنے حق رائے کا استعمال کیا اور اپنے ووٹ کاسٹ کیے پی ٹی آئی دھاندلی کے ثبوت ہی پیش نہ کر سکی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے الحاج عبید اللہ خان شادی خیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے کو اب عمران خان کھلے دل سے تسلیم کریں اور جمہوریت کو مضبوط کریں عمران خان کو غلط مشورہ دینے والے سائیڈ لائن ہو گئے ہیں اور عمران خان کسی کے کہنے پر پورے نظام کو لپیٹنا چاہتے تھے اور فیصلہ تسلیم کرنے سے جمہوریت کو فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یو ٹرن لیے ہیں جس کی وجہ سے اب عوام ان سے اکتا چکی ہے عمران خان کو چاہیے کہ وہ اب عوام کا وقت ضائع نہ کریں بلکہ ملک کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ چلیں تاکہ ملک ترقی کرئے اور عوام خوشحال ہو اور ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہو

یہ بھی پڑھیں  لاہور:لیاقت بلوچ کی والدہ کی وفات پر کسان بورڈ کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker