تازہ ترینکھیل

قومی کرکٹ ٹیم کا آئندہ ماہ ہونے والا دورہ زمبابوے ملتوی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ہونے والا زمبابوے کا دورہ ملتوی کردیا جسے دونوں بورڈ کی باہمی رضا مندی سے ملتوی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگست اور ستمبر کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کرنا تھا جو دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے ملتوی کردیا ہے جب کہ پاکستانی ٹیم دستیاب وقت میں زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کو سیریز کے لیے اسپانسرز، براڈکاسٹنگ سے متعلق دشواری کا سامنا تھا۔واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم نے اگست اور ستمبر میں زمبابوے کا جوابی دورہ کرنا تھا اور اس دوران پاکستان، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹرائنگولر سیریز کھیلنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:سوشل میڈیا پر ناموس رسالت پر حملے کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، امیرجماعت اسلامی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker