تازہ ترینعلاقائی

عمران دھرنا کر کے متاثرین سے توجہ ہٹانے پر معافی مانگیں، آئی ڈی پیز

پشاور(ڈیسک نیوز)عام انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ بھی سامنے آگئی اوراب وزیرستان کے متاثرین کہتے ہیں کہ عمران خان نے اس رپورٹ کوتوتسلیم کرلیا تاہم انہیں دھرنا کرکے حکومت اورمیڈیا کی توجہ ان متاثرین سے ہٹانے پر معافی مانگنی چاہئے۔ وزیرستان کے وہ آئی ڈی پیز جوجاری آپریشن ضرب عضب کے دوران گھرچھوڑکرنکلنے پرمجبورہوئے کا کہنا ہے کہ ابھی جب پوری قوم ان کی جانب متوجہ تھی کہ عمران خان نے دھاندلی کے نام پراسلام آباد میں دھرنا شروع کردیا، جس کی وجہ سے حکومت اورمیڈیا کی ساری توجہ بٹ گئی۔ ان متاثرین کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں دھرنے کی شروع ہی سے بھلا دیا تھااوریہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خیبر پختون خواکی حکومت نے متاثرین کے لئےماہانہ 6 ہزار روپے بھجوانے کا اعلان کیا جس پرابھی تک عمل در آمد نہیں ہوسکا۔ان متاثرین نے نہ صرف تحریک انصاف کو اپنی مشکلات کے حل کی راہ میں رکاوٹ گردانا بلکہ یہ بھی کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے بھی گزشتہ رات جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پرقوم سے جو خطاب کیا اس میں بھی آئی ڈی پیز کوکوئی اہمیت نہیں دی

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker