تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:ماڑی شہرمیں چند ماہ قبل تعمیرہونےوالی سڑک ناقص مٹریل کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) ماڑی شہر میں چند ماہ قبل تعمیر ہونے والی سڑک ناقص متریل کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ محکمہ کی جانب سے مکمل خاموشی ماڑی شہر کے سابق کونسلر نیاز حسین ہاشمی ،نمبر دار واجدشاہ ،ملازم حسین ،و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا چند ماہ تقریبا 22لاکھ روپے کی گرانٹ سے کالاباغ میانوالی روڈ سے لیکر ماڑی شہر تک روڈ کی نئے سرے سے تعمیر کے ٹینڈر ہوئے لیکن ٹھیکدار نے اسے 17لاکھ روپے میں خرید لیا اور اس روڈ میں ناقص مٹریل کے استعمال کی وجہ سے دو ماہ بعد ہی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا اور روڈ کی تعمیر کی وقت محکمہ کے کسی افسر نے نہ روڈ کی روڑی کو چیک کیا گیا اور نہ ہی اس پر ہونے والی تار کول کو چیک گیا جس کی وجہ سے کچھ ماہ بعد ہی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی اب بھی محکمہ کی جانب سے مکمل خاموشی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ماڑی شہر کی درجنوں شہریوں نے ڈی سی ا ومیانوالی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور ان کے خلاف ناقص مٹریل استعمال کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘کا حاضر سروس افسر گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker