تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:پاک چائینہ راہداری سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی،عبیداللہ خان

داؤدخیل (تحصیل رپورٹر)پاک چائینہ راہداری سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی کیڈٹ کالج کوٹ چاندنہ کا افتتاح چار ماہ بعد کر دیا جائے گا حلقے میں تبدیلی ترقیاتی کاموں کے ذریعے آئے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے الحاج عبید اللہ خان شادی خیل نے وانڈھا چنی خیل (منشی خانوالہ ) میں بجلی سکیم کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک چائینہ راہداری کی ضلع میانوالی سے گزرنے سے میانوالی کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج میں کلاسوں کا اجراء چار ماہ بعد شروع ہوجائے گا ا سسے علاقے کے ہونہار طالب علموں کو فائدہ حاصل ہو گا انہوں نے کہا کہ کمر مشانی میں ریسکیو 1122کے بعد عیسی خیل میں بھی سروس شروع ہو گی کمر مشانی ،کالاباغ کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس سے غریب لوگوں کو بنیادی سہولتیں حاصل ہو گئیں انہوں نے کہا کہ ہمارا سفر ا سوقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے ضلع کے گھر گھر تک سہولیات نہیں پہنچتیں انہوں نے کہا کہ ہمیں جب بھی اقتدار ملا ہم نے عوام کو میگا ترقیاتی پراجیکٹ دیے اور ان کی خدمت کی ہم عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ا س موقع پر سابق ناظم جلالپور عطا محمد نے کہا کہ شادی خیل بردارن سے ہر دور میں بلا امتیاز کام کرائے انہوں نے کہا کہ بوائز پرائمری سکول منشی خانوالہ کو اپ گریڈ کرایا جائے اور اس سکول میں مزی ددو اساتذہ فراہم کیے جائے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان شدیدزخمی حالت تشویشناک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker