تازہ ترینکھیل

سری لنکا کا پانچویں ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لئے 369 رنز کا ہدف

ہمبنٹوٹا(نمائندہ سپورٹس) سری لنکا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کو جیت کے لئے 369 رنز کا ہدف دیا ہے جب کہ سری لنکا کی جانب سے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف یہ سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ سری لنکا کے ہمبن ٹوٹا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کشال پریرا اور کپتان انجیلو میتھیوز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز بنائے۔ کشال پریرا اور تلکراتنے دلشان نے سری لنکا کو شاندار اوپننگ آغاز فراہم کیا اور164 کے مجموعی اسکور پر دلشان 63 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کوشال پریرا نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ بھی 212 کے مجموعے پر 116 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن بلے بازوں کی جانب سے برق رفتار بیٹنگ کا آغاز جاری رہا اور ہر بولر کی خوب پٹائی کی۔ لھیرو تھرمانے 29 اور دنیش چندیمل 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ پر کپتان انجیلو میتھیوز اور ملندا سری وردانا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔ میتھیوز8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر70 اور سروردانا 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر52 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے صرف راحت علی نے 10 اوورز میں 74 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد عرفان نے 10 اوورز میں 73، انور علی 9 اوورز میں 71، یاسر شاہ 8 اوورز میں 73، شعیب ملک 10 اوورز میں 44 اور عماد وسیم 3 اوورز میں 27 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں  مستقبل کی حکمت عملی: فضل الرحمان نے پی پی اور ن لیگ کو مشاورتی عمل سے نکال دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker