تازہ ترینعلاقائی

شفقت حسین کے پانچویں مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری

کراچی(نمائندہ خصوصی) سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ پانچویں مرتبہ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق شفقت حسین کو  4 اگست کو سینٹرل جیل کراچی میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قتل کے الزام میں شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ 4 مرتبہ جاری اور پھر اس پر عمل درآمد ملتوی کیا گیا جب کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ بھی شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کی اپیل مسترد کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بُکل دے وچ چور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker