تازہ ترینعلاقائی

قصور،اٹک،گجرات ،سرگودھا اورملتان میں 7 مجرموں کو پھانسی

قصور(پاک نیوز)گجرات، قصور، سرگودھا ، ملتان اور اٹک کی جیلوںمیں 7 مجرموں کوتختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں3مجرموں کوپھانسی دےدی گئی۔ مجرم آفتاب اوراس کےوالدنےاحمد خان اورپرویزخان کوقتل کیاتھا،ڈسٹرکٹ جیل میں دہرےقتل کےمجرم محمدصفدرکوبھی پھانسی دےدی گئی۔ قصور کی ڈسٹرکٹ جیل میں دہرےقتل کےمجرم کوپھانسی دےدی گئی،مجرم طفیل نے2001 میں گواہی دینےپرباپ،بیٹےکوقتل کردیاتھا۔سرگودھامیں ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کےمجرم کوپھانسی دےدی گئی۔مجرم نوازنے13 سال قبل زمین کےتنازع پراپنےرشتےدارکوقتل کیاتھا۔ملتان سینٹرل جیل میں سزائے موت کےقیدی کوپھانسی دےدی گئی۔مجرم نئیرعباس نے26 دسمبر1996 کوایک شخص کوقتل کیاتھا۔ گجرات ڈسرکٹ جیل میں قتل کےمجرم کوپھانسی دےدی گئی۔ مجرم گلفام نے2001 میں ایک شخص کودشمنی کی بناپرقتل کیاتھا

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker