تازہ ترینکھیل

اسپیشل اولمپکس:عاصم زرنے سوئمنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

لاس اینجلس(ڈیسک نیوز)امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں عاصم زر نے 100 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ اسپیشل اولمپکس 2015 ءمیں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا یہ پہلا سونے کا تمغہ ہے۔ اس سے قبل عاصم زر نے اسپیشل اولمپکس سمر گیمز کے دوران سوئمنگ فائنل کے ڈویژن ایم 14 کا فائنل بھی جیتا تھا تاہم نامعلوم وجوہات پر انہیں نااہل قرار دے کر جیمیکا کے جوناتھن لووی کا سونے کا تمغہ دیا گیا۔27 سالہ اتھلیٹ عاصم زر چین میں 2007 ءکے اسپیشل اولمپکس میں دو سلور میڈل بھی جیت چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  کیا جمہوریت کا مستقبل محفوظ ہوگیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker