بین الاقوامیتازہ ترین

بنگلہ دیش: اپوزیشن لیڈر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ

ڈھاکا(ڈسک نیوز)بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ایک بااثر اپوزیشن لیڈر اور ایک سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی صلاح الدین قادر چودھری کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہیں 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران تشدد، جنسی زیادتی اور نسل کشی جیسے جرائم کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ آج بُدھ کے روز بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس کے سنہا نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما صلاح الدین قادر چودھری کے خلاف سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ چودھری ماضی میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے قریبی معتمد رہ چکے ہیں۔ اس عدالتی فیصلے سے مجرم کو سنائی گئی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اب انہیں صرف ملکی صدر کی طرف سے معافی ہی پھانسی سے بچا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جرائم کا خاتمہ ۔۔۔ہم سب کی ذمہ داری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker