تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں کا میٹرک رزلٹ امسال بھی شاندار رہا

چونیاں(نامہ نگار)شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں کا میٹرک S.S.C II) (رزلٹ 2015 ء امسال بھی شاندار رہا۔ہونہار طالبعلم شہروزمقصود نے1030 نمبر کیساتھ ضلع قصور میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے نام روشن کر دیا،احمد مزمل نے 1017 نمبر کیساتھ دوسری، عدنان نے916 کیساتھ تیسری پوزیشن اورمحمد ارسلان بزمی نے 910 نمبر کیساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔سالانہ امتحان 2015 ء میں1030نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم شہروز مقصود نے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کو رول ماڈل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کی کامیابی والدین کی دعاؤں ،اساتذہ محمد رمضان شاہین اور محمد افضل کی خصوصی توجہ اور رہنمائی کی بدولت ہے اور اس نے مستقبل میں ایٹمی سائنسدان بن کراور دیگران نے ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت اورملک و قوم کی خدمت کا عزم کیا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں ،والدین و معززین علاقہ نے اس شاندار رزلٹ پر پرنسپل اکیڈمی حاجی عبدالستار شاہین کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ مبارکباد دی او ر اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اس کارکردگی کومستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کی خالی نشست پر یاسمین راشد کوپی ٹی آئی کا گرین سگنل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker