تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:منڈی شاہ جیونہ میں گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے میاں بیوی آلات سمیت گرفتار

جھنگ(تحصیل رپورٹر)منڈی شاہ جیونہ میں گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے میاں بیوی آلات سمیت گرفتار پولیس مصروف تفتیش ۔تفصیلات کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ موضع مونگڑ میں اظہر نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ گدھے کا گوشت کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ کے محرر محمد نواز بھٹی کو اطلاع موصول ہوئی جس پر محرر چوکی منڈی شاہ جیونہ نے چوکی انچارج ملک محمد عارف و دیگر ملازمین نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گدھے کا گوشت کرتے ہوئے میاں بیوی کو رنگے ہاتھوں آلات سمیت گرفتار کر لیا یاد رہے کہ دو دن قبل بھی اسی طرح گورنمنٹ بوائز کالج منڈی شاہ جیونہ کے قریب گدھوں کے سر اور آنتڑیاں وغیرہ پڑی تھیں جس پر عوام نے میڈیا کی ٹیم کو مطلع کیا جس پرمیڈیاکی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اس کی کوریج کی اور تھانہ قادر پور کے ایس ایچ او چوہدری حاکم علی کو مطلع کیا جس پر انہوں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے درجنوں گدھے ،آلات ،ناجائز کلاشن کوف برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا آئے روز گدھوں کے ایسے واقعات سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت ان جیسے درندہ صفت لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا دے

یہ بھی پڑھیں  صوبائی وزیرتعلیم کاتمام سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم نظام لانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker