تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:گورنمنٹ ہائی سکول 40/Dمثالی گاؤں کا میٹرک کا شاندار رزلٹ

دیپالپور(نامہ نگار ) گورنمنٹ ہائی سکول 40/Dمثالی گاؤں کا میٹرک کا شاندار رزلٹ ، 95%رزلٹ دینے پر سیاسی،سماجی و علمی حلقوں اور عوام کا زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے قریب 40/Dمثالی گاؤں کے گورنمنٹ ہائی سکول کے طلبہ نے میٹرک میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95%رزلٹ دیاہے جبکہ جن ہونہار طالبعلموں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں ان میں انوارالحسن نے 942نمبر لے کر پہلی،عاکف ایوب نے 903نمبر کیساتھ دوسری اور عرفان اشرف 897نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے سکول کے ہیڈ ماسٹر سید توقیرالطاف نے اس شاندار رزلٹ کاکریڈٹ سکول کے پورے سٹاف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیم دوست پالیسیوں کو دیا ہے جبکہ اس بہترین رزلٹ پر سوسائٹی فارہیومن رائٹس پاکستان کے صدر ضلع اوکاڑہ ملک مظہرنواز نوناری،نائب صدر ظفرسیال اور احساس فاؤنڈیشن دیپالپور کے نائب صدر جاسم تقی اور دیگر سیاسی،سماجی و علمی حلقوں اور عوام نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس : مقتولہ کے دونوں بھائی اشتہاری قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker