تازہ ترینعلاقائی

چترال :جماعةالدعوة نےسیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی تقسیم بھی شروع کردی

unnamed (1)لاہور( پریس ریلیز) جماعةالدعوة نے چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خشک راشن کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی تقسیم بھی شروع کر دی۔روزانہ ہزاروں لیٹر پانی متاثرین کو فراہم کیا جارہا ہے۔تین سو سے زائد خاندانوںمیں ایک ماہ کا راشن تقسیم کر دیا گیا۔ روزانہ سینکڑوں افرادتک پکاپکایا کھانا پہنچایا جارہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ملبوسات، بستر اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔ جماعةالدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی چھ گاڑیاں چشموں سے صاف پانی لا کر متاثرین میں تقسیم کر رہی ہیں جس پر متاثرین میں انتہائی خوشی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار تھے ۔ایف آئی ایف چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بڑا ریلیف آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے کثیر تعداد میں رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں بروز،بمبوریت ،شیلی ،ریشن ،آیون ،گرم چشمہ،کوراغ و دیگر میں لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا جا چکا ہے ۔سینکڑوں خاندانوں کو فراہم کئے گئے ایک ماہ کے راشن پیک میں آٹا، چاول، چینی،گھی، دالیں،صابن ودیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں۔جماعةالدعوة کے میڈیکل مشن سے وابستہ ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں میڈکل کیمپنگ بھی کر رہی ہیں۔ایک ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کر کے ہزاروں روپے مالیت کی ادویات مہیا کی گئی ہیں۔جماعة الدعوة دیر زون کے مسﺅل ابو ہارون خود امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی اہم ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker