تازہ ترینکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے طے پاگیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم ستمبر میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے زمبابوے جائے گی اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم ستمبر کے آخر میں زمبابوے پہنچے گی جہاں وہ 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ زمبابوے کے دورے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی سیریز کھیلی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے اگست میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: خطیب قاضی خلیل الرحمن کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker