بین الاقوامیتازہ ترین

دنیا میں اطمینان وسکون حاصل کرنے کے لیےاللہ کےذکرسےدلوں کوآباد کرنا ہوگا، پیرمحمد عمران ابدالی

unnamed (1)برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) دنیا میں اطمینان و سکون حاصل کرنے کے لیے اللہ کے ذکر سے دلوں کو آبا د کرنا ہو گا ، صراط مستقیم پر خود کو مستحکم کرنے والا کبھی بھی بے راہ روی اور گمراہی کا شکا ر نہیں ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین و روحانی شخصیت پیر محمد عمران ابدالی نے ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین میں منعقدہ محفل ذکر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر مولانا محمد تمیز چشتی ، امام شاہد تمیز ،حاجی عبد الغفور ، عاقب رسول ابدالی ، دانیال مظہر ، ذوہیب مالک ابدالی ، قمر خلیل ، عرفان علی ، ارشد مرزا ، محمد صدیق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ پیر عمران ابدالی نے کہاکہ جس انسان کے دل میں خوف خدا پیدا ہو جا ئے تو وہ دنیا کے تمام اندیشوں اور وسوسوں سے مبراء ہوجاتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ اپنے گھروں ، اپنی محافلو مجالس اور اپنی غمی و خوشی کے لمحات میں ذکر الہیٰ کا دامن ہمہ وقت تھا مے رکھیں تا کہ کسی بھی مشکلا ت یا مصیبت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہو ں نے کہاکہ پا نچ وقت نما ز ذکر الہیٰ سے اپنا رشتہ جوڑے رکھنے کا موئثر ترین زریعہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان نسل کو گمراہی اور معاشرتی برائیوں سے مکمل طور پر محفوظ بنا نے کے لیے نما ز کی پا بندی کی طرف لانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک مسلمان مومن کی زندگی کا محور و مرکز جہنم سے خلا صی اور جنت کا حصول ہے جو کہ ذکر الہیٰ کے ساتھ خود کو جو ڑے رکھنے کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارا یہ اولین فریضہ ہے کہ خود بھی نیکی کی طرف مائل ہوں اور دوسروں کو بھی اسکی ترغیب دیتے رہیں

یہ بھی پڑھیں  قطر کے چیف جسٹس کا وفد کے ہمراہ فیصل مسجد، اسلام آباد کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker