تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:مریض کو چیک کیوں نہیں کیا ،مسلح افراد کی نجی ہسپتال میں توڑ پھوڑ

دیپالپور(نامہ نگار) مریض کو چیک کیوں نہیں کیا ،مسلح افراد کی نجی ہسپتال میں توڑ پھوڑ،نقدی اور موبائل بھی لے گئے ،فاخر شاہ کالونی میں آمنہ عبداللہ پرائیویٹ ہسپتال میں مسلح افراد ایک مریضہ کو لے کر آئے ڈاکٹر کے نہ ہونے پر ہنگامہ برپا کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فاخر شاہ کالونی میں واقع ایک نجی ہسپتال آمنہ عبداللہ میں فیاض جہانگیر ،خضرحیات اور حیات ودیگر مسلح ملزمان12;30 ارشاد نامی ایک مریضہ کو لے کر آئے اور کہا کہ ان کے مریض کو فوری چیک کیا جائے جبکہ موقع پر موجود عملہ نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ایک بجے آتے ہیں جس پر ملزمان نے انہیں فون کیا کہ وہ فوراََ ہسپتال آئیں ورنہ انہیں اور ان کے بیوی بچوں کو قتل کردیا جائے گا ۔اس کے بعد ملزمان نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور عملہ کو بھی زدوکوب کیا اور کاؤنٹر میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی،ایک موبائل فون نوٹ تھری سامسنگ مالیتی پچاس ہزارلے اڑے اور جاتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ فیصل کی گاڑی ٹیوٹا کرولاXLI 2015کو بھی نقصان پہنچایااور للکارتے ہوئے فرار ہوگئے

یہ بھی پڑھیں  جن شہروں میں جلوس ختم ہوگئے وہاں موبائل سروس کھولنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker