تازہ ترینعلاقائی

سندھ سیلابی صورتحال ،سکولوں کی چھٹیاں 11 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ

کراچی(نامہ نگار)سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث صوبے میں گرمیوں کی چھٹیاں 11اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکول تین اگست کو کھلنے تھے۔ محکمہ تعلیم نے سندھ میں تیز بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 11 اگست تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے درخواست کی ہے کہ متعلقہ حکام کراچی کی حد تک فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ میں تیز بارشوں اور سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کے سبب چیف سیکریٹری سندھ کو موسم گرما کی تعطیلات میں 11اگست تک توسیع کاخط لکھا ہے، سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی کو ختم ہورہی ہیں۔ سیکریٹری تعلیم کے مطابق فیصلے کا اطلاق تما م سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر شرف الزماں کا کہنا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں یا سیلابی صورتحال کا کوئی خطرہ نہیں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ وہ کراچی کے حوالے سے اس فیصلے پر نظرثانی کریں کیونکہ تعطیلات میں توسیع سے سالانہ تدریسی شیڈول متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کی سعودی عرب اور قطر میں اختلافات ختم کرانے کیلئے کوششیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker