تازہ ترینعلاقائی

کالعدم لشکرجھنگوی کے سابق سربراہ ملک اسحاق پولیس مقابلے میں ہلاک

مظفر گڑھ(نمائندہ خصوصی)کالعدم لشکر جھنگوی کے سابق سربراہ ملک اسحاق 2بیٹوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی نےدعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کواسلحہ کی نشاندہی کیلئے رات مظفر گڑھ لے جایا گیا، جہاں ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑانے کے لیے پولیس پر حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں ملک اسحاق سمیت کالعدم تنظیم کے 16ملزمان مارے گئے،6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ کاؤنٹر ٹیرارم ڈپارٹمنٹ پنجاب کے ترجمان کے مطابق ملک اسحاق اور ان کے دو بیٹوں عثمان اور حق نواز سمیت 6 گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور بارودی مواد کی نشاندہی کے لیے گزشتہ رات مظفر گڑھ لے جایا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کےعلاقےشاہ والا میں اسلحہ اور بارودی مواد کی برآمدگی کی جارہی تھی کہ گرفتار ملزمان کو چھڑانے کے لئے ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق سی ٹی ڈی کےاہلکاروں اور حملہ آور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کا سربراہ ملک اسحاق ، دو بیٹوں عثمان اور حق نواز سمیت کالعدم تنظیم کا ترجمان غلام رسول شاہ سمیت دو سرگرم کارکن تہذیب حیدرشاہ اور زبیرعرف ٹڈا شامل ہیں۔ مقابلے میں 6پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیرازم کی کارروائی میں مارے جانے والے 10دہشت گردوں کا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے ،یہ دہشت گرد لشکر جھنگوی کو غیر قانونی قرار دئیے جانے کے بعد کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے منسلک ہو گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق مقابلے کے دوران بھاری مقدارمیں باروداوراسلحہ بھی برآمد کیاگیا جس میں 3واٹرکولروں میں بھرا 40کلوبارود، 8ڈیٹونیٹر،3ریموٹ کنٹرول، 12بیٹریاں، 4ہینڈ گرینیڈ، 5پستول، 1کلاشنکوف اورکارتوس شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیا جہاں سخت سیکورٹی میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے پوسٹ مارٹم کے بعد ملک اسحاق ان کے دو بیٹوں عثمان اور حق نوازسمیت ترجمان کی لاشیں آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیںجبکہ مارے گئے دیگر دس ساتھیوں کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ تمام کا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورسے تھا۔ پنجاب بھر کے تمام حساس مقامات اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے ایس ایچ اوکی جانب سے پولیس پارٹی پر حملہ اورمقابلے کے اندراج کے لئے تھانہ صدرمظفرگڑھ میں تحریری طورپردرخواست دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:تیس سالہ نوجوان محنت کش کو تیز رفتار ٹریکٹرڈرائیورنےکچل دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker