تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں پھر توسیع

راولپنڈی(نمائندہ شوبز)مقامی عدالت نے فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں ایک مرتبہ پھر17 اگست تک توسیع کر دی۔ اداکارہ کا کہناہے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ فراڈ کیس میں مشی خان کی درخواست ضمانت پر سماعت راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد نے کی۔ دوران سماعت مشی خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دو پارٹیوں کے درمیان معاہدے کا معاملہ ہے، ان کی موکل فریق نہیں ۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ مشی خان کا کہنا تھا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، عدالت سے انصاف کیلئے پر امید ہیں ۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مشی خان کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کر دی

یہ بھی پڑھیں  کیا ہم روزے دار ہیں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker