تازہ ترینعلاقائی

پاکستان بھرمیں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو پاکستان کا صدر بناؤ مہم کو یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹرعبدالقدیرخان موومنٹ

اوکاڑہ(پریس ریلیز)ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ نے پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بہت بڑا فیصلہ کرلیاڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کے چیئرمین عابد حسین بودلہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کا صدر بنانے جائے پاکستان میں انصاف ملنا بہت مشکل ہو گیا ہے ملک کی ترقی کے لیے آگے بڑھو ہمارے ملک میں غربت کی انتہا ہے ملک میں روزگار نہیں اگر روزگار نہیں ملے گا ہماری عدالتوں میں انصاف نہیں تھانہ کچہری کا نظام بھی مایوس کن ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون چل رہا ہے کسان بھی بے حال ہے اس کے پاس کوئی وسائل نہیں ٹیوب ویل چلانے کے لئے بجلی نہیں فیکٹریاں بند رہتی ہیں کسانوں کے خریدنے کی چیزیں مہنگی اور فروخت کی ہر چیز سستی ہے ہسپتالوں میں دواؤں کی کمی اور ناقص انتظامات کی وجہ سے کئی اموات واقع ہوجاتی ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بغیر کسی لالچ کے ملک کی خدمت کی کسی ذاتی خواہش کو آڑے نہیں آنے دیا اسے لوگ ہی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں جو نہ تو لالچی ہوں اور نہ خود غرض جو بغیر کسی مفاد کے ملک کی خدمت کریں ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ میں شامل ہو کر پاکستان بھر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کا صدر بناؤ مہم کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقعہ پر،حمزہ صدیق،قاسم علی،طاہر شاہ، فضیلت چوہدری،عمران علی بھٹی، راجہ وقاص علی ،عمران زاہد کھوکھر،ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر،میاں ارسلان،عثمان عادل،سیدضیاء ،خادم بھٹہ،عدنان بودلہ،منصور قیصر،عبداللہ بگٹی،شاہ حسین ہمدرد،راجہ غضنفریو اے ای،اکبر خان،ملک شہزادموجود تھے

یہ بھی پڑھیں  پشین:سرانان لیویز کی کارروائی ،تخریب کاری کی کوشش ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker