تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل رورل ہیلتھ سینٹر میں مریضوں کو تمام بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں:ای ڈی او ہیلتھ

داؤدخیل (ضیانیازی سے )داؤدخیل رورل ہیلتھ سینٹر میں مریضوں کو تمام بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں اور ای ڈی او ہیلتھ میانوالی شاہد نذیر کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ بھی لگا ہوا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کارروائی کر کے متاثرین کو میڈیکل سہولتیں دی جائیں ان خیالات کا اظہار میڈیکل انچارج ایس ایم او ڈاکٹر اسحاق احمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اب عوام کو ررورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل میں چوبیس گھنٹے سہولت مئیسر ہے اور بعض افراد ذاتی رنجش کی بنا پر میرے خلاف جھوٹے بیان لگوا رہے ہیں اور عید کی چھٹیوں کی وجہ سے رورل ہیلتھ سینٹر کے تمام عملہ کی ڈیوٹیاں لگائیں گئیں تھیں تاکہ عید کے دنوں میں عوام کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو اور میں نے خود بھی عید کے پہلے دو روز ڈیوٹی انجام دی ہے اور ڈاکٹر حنیف خان کو میانوالی اس لیے ٹرئینگ پر بھیجا ہے تاکہ عوام کو اگر دانتوں کے متعلق ایم ایل سی کا مسلہ ہو تو انہیں میانوالی نہ جا نا پڑے بلکہ یہی رورل ہیلتھ سینٹر میں ان کو ایم ایل سی کی سہولت مہیاء ہو میری مکمل کوشش ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر ملیں اور اب عوام کو حکومت کی جانب سے تمام ادویات سینٹر سے مل رہی ہیں اور لیبارٹری ٹیسٹ ،ایکسرے ،اور ای سی جی کی سہولتیں بھی حکومت ریٹ پر رورل ہیلتھ سینٹر میں مہیاء کی جا رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں  لاڈلے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker