تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے طلبہ و طالبات کی تقریب تقسیم انعامات

downloadاوکاڑہ (محمد مظہر رشید)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسراحسان بھٹہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے طلبہ و طالبات ساہیوال بورڈ میں پوزیشن حاصل کر کے کالج کا نام روشن کر یں۔ اساتذہ ٹیوشن کے ساتھ کلاسز میں بھی بچوں کو محنت و لگن سے پڑھائیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انٹرمیڈیٹ اور ایم اے کے طلبہ و طالبات میں وظائف تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی رائے احمد حسن ، پرنسپل کالج ظفر علی ٹیپو، پروفیسر ریاض احمد، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ موجودہ لوڈ شیڈنگ و دیگر مسائل کی صورتحال کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے طلباء محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ پروفیسر ریاض احمد نے ڈی سی او کوبتایا کہ اس سال کالج میں پانچ سو سے زائد طلباء کو داخلہ دیا گیا ہے اور کالج کے ہونہار بچوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیپ ٹاپ، سولر انرجی لیمپ اور وظائف حاصل کئے ہیں۔ تقریب کے آخر میں ڈی سی او نے انٹر میڈیٹ و ایم اے کے طلباء میں وظائف تقسیم کئے*

یہ بھی پڑھیں  ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی خان کھچی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ریجینل ٹرانسپورٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker