پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کی تعمیر نو کیلئے 50 کروڑ روپے کا اعلان

اسکردو(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نوازشریف نےاسکردو میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے گانچھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا دکھ درد دل میں رکھتےہیں ،ہم گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ،گلگت بلستان کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔گلگت بلتستان میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بناناچاہتےہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہر ممکن سپورٹ کروں گا۔پہلے لوگ اسلام آباد میں بیٹھ کر گلگت کا بجٹ پاس کرتے تھے لیکن میں نے دونوں بار یہاں آ کربجٹ پاس کیا ,کیوں کہ یہاں نہیں آؤں گا تو یہاں کے مسائل کا اندازہ نہیں ہوگا۔گورنرکی سرپرستی میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان آپ کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  کیا پاکستان سیکولر سٹیٹ ہے۔۔ ۔ ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker