تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل :بل مختلف دوکانوں پرپھینک دینے کی وجہ سے لوگوں کو بل کے حصول کے لیے شدید مشکلات درپیش

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) داؤدخیل میں تمام بل مختلف دوکانوں پر رکھ دیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو بل کے حصول کے لیے شدید مشکلات درپیش ہوتی ہیں واضح رہے کہ بجلی کے بل بھی لوگوں کوبر وقت نہیں ملتے ہیں گیس ،کا بل بھی مقررہ تاریخ کے بعد صارفین کو ملتا ہے اور لوگ بلوں کو تلاش کرتے پھرتے ہیں اور ٹیلی فون کے بل تو اکثر تاریخ گزر جانے کے بعد ملتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین پر جرمانے بھی عائد ہو جاتے ہیں اور کئی افراد دو ماہ کا اکٹھا بل ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے بجٹ پر کافی اثر پڑتا ہے داؤدخیل کے سماجی ،سیاسی ،مذہبی حلقوں نے متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام محکموں کے بل تقسیم کرنے والوں کو بروقت گھروں میں بل دینے کا پابند بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہو اور وہ ہر ماہ اپنے بل مقررہ تاریخوں پر ادا کر سکیں

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹرقدیر نے میزائل مانگ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker