تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: ڈی سی اوکاکمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس میں فلڈ منیجمنٹ پلان کا بھی تفصیلی جائزہ

بہاول نگر (رانا فیصل رحمن)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر بھاولنگر سیدحیدراقبال نے متوقع سیلاب و بارشوں کی صورت حال کے پیش نظر تمام محکموں کو فلڈ منیجمنٹ پلان کے مظابق انتظامات اور تیاریوں کی ہدایات جا ری کی ہیں ۔ ڈی سی او نے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس میں فلڈ منیجمنٹ پلان کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اریگشن کو حفاظتی بندوں کی مسلسل نگرانی اور اپ ڈیٹ رہنے کی بھی ہدایت کی ۔ریسکیو 1122 کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سہیل احمد گل نے بتایا کہ متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لئے دریائی بیلٹ کے آٹھ دیہاتوں میں کمیونٹی ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں110 افراد شامل ہیں اور انکو مناسب تربیت بھی دی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ر یسکیو 1122 کے پاس چار ایمبو لینسز،ایک ریسکیو وہیکل،دو بوٹس اور تیس لائف جیکٹس اور دیگر آلات موجود ہیں۔ ڈی سی او بھاولنگر نے اجلاس میں اریگیشن کو گریڈرز اور ایکسکویٹرز فوری طور پر اے سی بہاول نگر کے حوالے کرنے کی بھی ہدایت کیا انہوں نے ٹی ایم ایز کو ڈی واٹرنگ پمپس کو آپریشنل رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی سی او نے اجلاس میں ایک ہفتے میں خطرناک بلڈنگز کا سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ۔سید حیدر اقبال نے تمام محکموں کو دستیاب وسائل کو تیار رکھنے اور محکمہ سحت کو سانپ کے کاٹے کی ویکسین متعلقہ ٹی ایچ کیوز میں مہیا رکھنے کی بھی ہدایت کی

یہ بھی پڑھیں  سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شاہ محمود کا دورہ سری لنکا منسوخ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker