تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:حساس اداروں اورپولیس کا تھانہ کھچی والامیں مشترکہ سرچ آپریشن،تلاشی کے دوران6مشتبہ غیرملکی افغان گرفتار

بہاول نگر (رانا فیصل رحمن)بہاول نگر حساس اداروں اور پولیس کا تھانہ کھچی والاکے چک نمبر 170 7/Rمیں مشترکہ سرچ آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران6مشتبہ غیر ملکی افغان افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق بہاول نگرکے تھانہ کھچی والا کے چک نمبر 170 7/Rمیں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث جرائم پیشہ خطرناک ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی تلاشی کے عمل کے دوران 6مشتبہ افراد جو مشا ہبت حلیے سے غیر ملکی افغان معلوم ہونے والے 6مشتبہ افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ بھی موجود نہیں تھے کو حراست میں لے لیا گیاگرفتار ہونے والے مشتبہ افراد نے اپنے نام رمضان خان ، بابر خان، عمران خان، عبدالکریم ، سیف اللہ خان ، اور عباس خان بتایاگرفتار افراد کو تفتیش کے لئے تھانہ کھیچی والا منتقل کر دیاہے

یہ بھی پڑھیں  عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker