پاکستانتازہ ترین

جوڈیشل کمیشن نے کام ادھورا چھوڑ دیا، اس کا دکھ ہے، عمران خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے کام ادھورا چھوڑ دیا، اس کا دکھ ہے، الیکشن کمیشن کو ملاقات کے لیے خط لکھ دیا ہے، سارے تحفظات سامنےرکھیں گے۔ عمران خان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کو ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اپنا کام ادھورا چھوڑنے کا دکھ ہے،یہ کام مکمل ہونا چاہیے تھا، قوم کہہ رہی تھی کہ فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آئے گا لیکن کھلے دل سے اسےتسلیم کیا۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ ان کی پارٹی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے گی اورآئندہ الیکشن میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کو بدنام کرنے کےلیےبعض قوتوں نے جنرل پاشا کا نام لیا جو غلط تھا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے پی ٹی آئی کے ضلعی آرگنائزرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ چوہدری محمد سرور نے پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں عمران خان نےپارٹی ڈسپلن پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں  داتا دربار کے قریب سے بھارتی جاسوس گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker