تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:سیلاب ہمارے برے اعمال اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہیں،قاسم علی کالم نگار

دیپالپور(نامہ نگار) ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت و معروف کالم نگار قاسم علی نے کہا ہے کہ سیلاب ہمارے برے اعمال اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہیں،68برس گزرگئے مگر ہمارے حکمران صحیح معنوں میں عوام دوست پالیسیاں نہ بنا سکے یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں سیاست خدمت کی بجائے ایک منافع بخش کاروبار کی شکل اختیار کرگئی ہے جہاں پہلے سیاستدان کروڑوں لگا کر انتخابات میں حصہ لیتا ہے پھر جیت جانے کی صورت میں پانچ سال تک نہ صرف خود مزے کرتا ہے بلکہ اس کی نسلیں بھی عیش کرتی ہیں اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے اور آگے بڑھنا ہے اپنی نیتوں کو نیک اور ارادوں کومضبوط اور اپنی داخلہ و خارجہ پالیسیوں کو آزادبنانا ہوگا اور اس کی بہترین اورزندہ مثال ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے جنہوں نے کم وسائل کے باوجود ایسی محنتی اور فرض شناس ٹیم تشکیل دی کہ جس نے اللہ کی مدد اور اپنی خداداد صلاحیتوں سے بہت کم عرصے میں پاکستان کوناقابل تسخیر قلعہ بنادیااور اس وقت کے حکمرانوں نے کم از کم ایٹمی پالیسی پر کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیاانہوں نے کہا کہ آج بھی اگر ہماری قوم اور حکمران ایسے ہی جذبے سے سرشار ہوجائیں تو ہماراملک بھی چین اور جاپان کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:پاک امریکن فرٹیلا ئزرفیکٹری کے مینیجنگ ڈائریکٹرتبد یل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker