بین الاقوامیتازہ ترین

ملا محمد عمر کی ہلاکت کی تصدیق، طالبان نے نیا امیر مقرر کردیا

کابل (ڈیسک نیوز) طالبان نے آخر کار اپنے امیر ملا عمر کی موت کی تصدیق کردی، شوریٰ نے ملا اختر منصور کو نیا امیر منتخب کرلیا، نئی صورتحال کے پیش نظر کل سے اسلام آباد میں افغان حکومت سے ہونیوالے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا گیا۔ امیر طالبان ملا محمد عمر ہلاک ہوئے یا نہیں، اس قضیے کا بالآخر تصفیہ ہوہی گیا اور اب طالبان شوریٰ نے بھی ملا محمد عمر کی موت کی تصدیق کردی، طالبان ذرائع کے مطابق شوریٰ کا ہنگامی اجلاس نامعلوم پر منعقد ہوا، جس میں ملا اختر منصور کے حلیف ارکان نے شرکت کی اور انہیں اتفاق رائے سے نیا امیر منتخب کیا۔ ملا اختر منصور تحریک طالبان افغانستان کے اہم ترین اور معتدل کمانڈر شمار کئے جاتے ہیں، انہیں ملا محمد عمر نے اپنی زندگی میں ہی نائب مقرر کیا تھا، ملا اختر منصور کا تعلق بھی افغان صوبہ قندھار سے ہے اور افغان حکام کے ساتھ مذاکرات کے حامی ہیں۔ادھر ملا محمد عمر کی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد اسلام آباد میں افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کردیا گیا، دفتر خارجہ نے بھی مذاکرات ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین نےایک بار پھرپارٹی قیادت چھوڑنے کااعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker