تازہ ترینکھیل

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئی لینڈرز کو جیت کے لئے 176رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےاس میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر175رنز بنائے ۔جس میں احمد شہزاد 46،شعیب ملک 46 (ناٹ آئوٹ)،عمر اکمل46 رنز کے ساتھ قابل ذکر بیٹسمین تھے،جبکہ آخری اوورز کے دوران آنے والے کپتان شاہد آفریدی نے تیز رفتاری سے کھیلنے کی کوشش کی اور 8رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔سری لنکا کی جانب سے تیسارا پریرا نے دو جبکہ کپتان لسیتھ ملنگا ، بینورا فرنینڈو اور انجیلو میتھوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ آوورز میں سات وکٹ پر146 رنزبنا سکی۔ سری لنکا کی طرف سےسری وردنا35،دی سلوا 31 اور کپودرا31 رنزبنا کر نمایا ں رہے۔ پاکستان کی طرف سےسہیل تنویر 3، انور علی 2 ،عماد وسیم 1 اور شعیب ملک نے 1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا شاہین ون اے حتف 4 میزائل کا کامیاب تجربہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker