تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:میٹرک کے امتحانات میں اوکاڑہ میں سعدیہ لیاقت نے سائنس گروپ میں 1058نمبرلیکرپہلی پوزیشن حاصل کی

دیپالپور( نامہ نگار) ہونہار طالبہ کا اعزاز،میٹرک کے امتحانات میں اوکاڑہ میں پہلی پوزیشن،سعدیہ لیاقت علی نے سائنس گروپ میں 1058نمبر حاصل کئے ،سماجی و ادبی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق چک نمبر 40/Dکے رہائشی وائس چیئرمین ایپکا محکمہ ایجوکیشن ملک لیاقت علی نوناری کی ہونہار بیٹی سعدیہ لیاقت علی نے میٹرک سائنس گروپ میں 1058نمبر لے کرضلع اوکاڑہ کے تمام سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ سعدیہ لیاقت علی ساہیوال بورڈ میں چوتھی پوزیشن کی حقدار ٹھہری ہیں ان کی اس شاندار قابلیت اور کارکردگی پر سوسائٹی فارہیومن رائٹس پاکستان ،اتحاد پریس کلب دیپالپور اور احساس فاؤنڈیشن سمیت ضلع بھر کی سیاسی سماجی، ادبی و علمی شخصیات نے سعدیہ لیاقت علی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ سعدیہ لیاقت علی کاکہنا ہے کہ اس کامیابی کے پیچھے اللہ کی مدد کے بعد میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی شبانہ روز محنت کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی: ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر قیادت شعوربیداری آگاہی واک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker