تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:مدینہ چوک تا رضوی چوک سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ،جگہ جگہ کھڈے

دیپالپور(نامہ نگار) مدینہ چوک تا رضوی چوک سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ،جگہ جگہ کھڈے ،آئے روز حادثات معمول بن گئے،فوری مرمت کی جائے،عوام تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں عوام کو گزشتہ ایک عرصے سے مدینہ چوک تا رضوی چوک سڑک کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے جہاں پر ہر دس قدم کے فاصلے پر پڑے ہوئے بڑے بڑے شگافوں اور ٹوٹ پھوٹ نے اس کو انتہائی خطرناک بناڈالا ہے اور کئی بار یہاں پر حادثات بھی رونما ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں اموات بھی ہوچکی ہیں میڈیا میں اس مسئلے کو بار بار اٹھانے کے باوجود انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی اس تباہ حالی کے باعث ٹریفک کا جام رہنا اور حادثات ایک عام سی بات ہے جس کی وجہ جہاں مسافروں خصوصاََ معذوروں اور بزرگوں کو مشکلات پیش آتی ہیں وہیں اس کا ہمارے کاروبار پر بھی برا اثر پڑا ہے کیوں کہ گاہک رش کی وجہ سے اس جانب رخ نہیں کرتے۔عوام نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری تعمیرومرمت یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو سفر کی بہترین سہولیات ملنے کیساتھ ساتھ ہماراکاروبار بھی بہتری کی جانب گامزن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست منظور کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker