تازہ ترینعلاقائی

ٰٖٓٹیکسلا:ایف جی پوسٹ گریجویٹس کالج برائے خواتین میں ایم اے انگلش لٹریچر کے امتحانات میں طالبات خواتین کے ساتھ امتحانی سٹاف کا ہتک آمیز رویہ

ٰٖٓٹیکسلا( نا مہ نگار)ایف جی پوسٹ گریجویٹس کالج برائے خواتین واہ کینٹ میں ایم اے انگلش لٹریچر کے امتحانات ، طالبات خواتین کے ساتھ امتحانی سٹاف کا ہتک آمیز رویہ ، دوپٹے اتار کر خواتین کوبے عزت کیا گیاامتحان میں شامل طلبہ کی لسٹیں بھی امتحان شروع ہونے سے کچھ لمحہ پہلے آویزاں کی گئیں،پیپرز وقت سے پہلے چھین لئے گئے، امتحان میں شامل خواتین کا سپرنڈنٹ سمیت امتحانی سٹاف کے خلاف پرزور احتجاج ،ہتک آمیز رویہ کی پر زور مذمت،امتحانی سٹاف نے لڑائی جھگڑے کا ماحول پیدا کیا،پیپر دوبارہ لیا جائے ،ان پڑھ انویجیلیٹرز نے انت مچائی رکھی،امتحان میں شامل ایم اے لٹرئیچر کی طالبہ محرمہ گل مجید نے بتایا کہ انکا آج کلاسیکل پوئٹری کا پیپر تھا ،امتحان کے بلئے متعین سٹاف نے تمام طالبات کو چیکنگ کے بہانے زلیل کیا اور ابتہائی ہتک آمیز طریقے سے طالبات کے دوپٹے اتروائے گئے،جبکہ پیپرز تاخیر شروع کیا گیا اور وقت سے پہلے پیپرز زبردستی چھین لئے گئے،طالبات سے انکے شناختی کارڈ اور رول نمبر سلپس لینے کے بعد دوپٹے اتروانا اخلاقیات سے گرا فعل ہے لیکن امتحان میں متعین سٹاف نے اکا رتی بھر خیال ننہ کیا اور امتحان میں شامل طالبات کے ساتھ انتہائی بد تمیزی کے ساتھ پیش آئیں ، انھوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ امتحان میں متعین سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جنہوں نے طالبات کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا اور کوشش کی گئی کہ امتحان میں شامل خواتین پاس نہ ہوسکیں ،انھوں نے تمام طالبات کی جانب سے واقعہ کی پرزور مذمت کی ،انکا کہنا تھا کہ امتحان میں شامل طالبات کو پانی تک میسر نہ تھا جو کالج انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے انکا کہنا تھا کہاتنے بڑے لیول پر پیپرز اس پر کھوکھلا سسٹم ،ہم تمام طالبات اس فرسودہ سسٹم اور اخلاقیات سے عاری امتحانی سٹاف کے رویوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،

یہ بھی پڑھیں  بھارتی حکومت سیکیورٹی دی تو ٹی 20 ورلڈ کپ میں جائینگے، شاہدآفریدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker