تازہ ترینکھیل

دوسراٹی ٹونٹی: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو پچھاڑ دیا

انورکولمبو(نمائندہ سپورٹس)سری لنکا نے دوسرے ٹی 20میں جیت کیلئے پاکستان کو 173رنز کا ہدف دے دیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں7کھلاڑیوں کے نقصان پر 172رنز بنا لیے۔ سری لنکا کے کپو گیدیرا نے سب سے زیادہ 48رنزاسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ شیہان جے سوریا نے 40، سری وردھنے نے 23، کوشل پریرا نے 19، ڈی سلوا نے 14، دلشان نے 10 اور تھیسارا پریرا نے ایک رن اسکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دووکٹیں حاصل کیں جبکہ انور علی، سہیل تنویر، محمد عرفان اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستان کے ابتدائی بلے بازونے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ احمد شہزاد7، مختار4، حفیظ11،شعیب ملک8،رضوان17ور عمر اکمل4 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعدکپتان آفریدی نے شاندارکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 45 رنزبناکرآوٹ ہوگئے۔اسکے بعد عمادوسیم کا ساتھ دینے انور علی آئےاورانہوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے گراونڈ کے چاروں طرف چھکے لگائے۔وہ 46 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ سہیل تنویر بھی ایک رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔آخری آوور میں چھ رنز بنانے تھے عماد وسیم نے آخری آوورکی دوسری گیند پر چھکا لگاکر پاکستان کوکامیابی دلائی۔ عماد وسیم 24 رنز اور عرفان 1رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔انور علی کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  شہنشاہ ظرافت ، د لاور فگار!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker