پاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(بیوروچیف)ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،کشمیر،پنجاب،فاٹا اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں دو روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچارکھی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد کشمیرپنجاب فاٹا اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں سے وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔ اگلے دو روز کے دوران خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،بنوں،پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال،گوجرانوالہ،لاہور،گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کےتمام ڈی سی اوزاورآرپی اوزتبدیل کئے جائیں گے،نگراں وزیراعلیٰ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker