پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، جس میں ملک کی اندرونی اورسرحدی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر، وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروزیرداخلہ چودھری نثاربھی شریک ہوئے، ملاقات میں ملک کی اندرونی اورسرحدی سلامتی کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب، آئی ڈی پیزکی واپسی اوران کی بحالی کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیاگیا، ملاقات میں کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری آپریشن کے اموربھی زیر غورآئے، جبکہ پاکستان کی افغانستان میں امن اورمصالحتی کوششوں کوکامیاب بنانے کے امورپربھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  رنجیت سنگھ کا قبضہ۔ ایک مختلف نقطہ نظر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker