تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد :واپڈاہ ٹیم کا چھاپہ لائن سپرڈینڈنٹ کی ملی بھگت سے نصب بوگس میٹر اتار لیا گیا

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )واپڈاہ ٹیم کا چھاپہ لائن سپرڈینڈنٹ کی ملی بھگت سے نصب بوگس میٹر اتار لیا گیا لائن سپر ڈینڈنٹ عمران بشیر بوگس میڑ کے ذریعے کئی ماہ سے شہری کو بجلی چوری کروا رہا تھا کاروائی شروع واقعات کے مطابق لیسکو سٹی سب ڈویژن رینالہ خورد کے لائن سپرڈینڈینٹ عمران بشیر نے ایک شہری فہیم ولد شریف سے مبلغ بیس ہزار روپے رشوت وصول کر کے ایک بوگس میٹر جو ریکارڈ میں علی محمد ولد نور محمد چک نمبر 1/1Lمیں نصب تھا اور کسی الازام کے تحت اتار لیا گیا تھا اور اس کا ڈسپلے بھی بلکل واش آؤٹ(بلکل ڈیڈ تھا )مذکورہ شہری فہیم کے نو ح تعمیر شدہ مکان واقعہ علوی ٹاؤن میں نصب کر دیا تھا جس سے کئی ماہ سے مسلسل بجلی چوری ہو رہی تھی اور بجلی چوری سے مکان کی تعمیر جاری تھی ایس ڈی او لیسکو سٹی سب ڈویژن شاہد نذیر کے حکم پر لائن سپرڈینڈنٹ رائے صبح صادق میٹر انسپکٹر جاوید بھٹی لائن مین مرزا شراز بیگ موقع سے میٹر اور تار کو اتار کر اپنے قبضہ میں لے لیا ریکارڈ میں اتارا گیا میٹر بوگس ثابت ہوگیا واپڈہ ٹیم کے مطالبہ پر شہری فہیم ناتو کوئی بل بجلی پیش کر سکا اور نہ ہی میٹر کا کوئی اور ثبوت پیش کر سکا ایل ایس عمران بشیر نے انکوائری اور کاروائی سے بچنے کیلئے دوڑ دوگ شروع کر دی ہے جب کہ ایس ڈی او شاہد نذیر کا کہنا ہے کہ لائن سپرڈینڈنٹ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پولیس نے دوران گشت 5افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker