تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:یجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب نے صوبے بھرمیںرابط مہم کاشیڈول جاری کردیا

okara press clubاوکاڑہ (محمد مظہر رشید) ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب نے صوبے بھر میں رابط مہم کا شیڈول جاری کر دیا،پہلے مرحلے میں ہر ڈسٹر کٹ کے عہد یداران کا اجلاس ضلعی ہیڈ کو اٹر پر ہو گا،دوسرے مرحلے میں ڈویژن کے تمام اضلاع کا مشترکہ اجلاس ہو گا ،تیسرے مر حلے میں صوبے بھر کے علا قائی صحا فیو ں کا صوبائی کنو نشن لاہور میں ہو گا ،جس میں علا قائی صحا فیو ں کے مطا لبات حکومت کے سامنے پیش کیے جائیں گے ،تمام رابطے 30جولائی تک مکمل کر لیے جائیں گے ان خیالات کا اظہارریجنل یو نین آف جر نلسٹس پنجاب کے صدر سید شفقت حسین گیلانی اور جنرل سیکرٹری پنجاب عابد حسین مغل نے پر یس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا ،ریجنل یو نین آف جر نلسٹس پنجاب کے رہنماؤ ں نے کہا کہ علاقائی صحا فیو ں کے حقوق کے لیے صوبے بھر میں جلد ایک بہت بڑی تحر یک چلائیں گے ،آج تک صحا فیو ں کے حقوق کے لیے کسی حکومت نے کو ئی کا م نہیں کیا ،علا قائی صحا فیو ں کے حقوق بری طر ح پا مال ہو رہے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تنظیم سازی آخری مراحل میں ہے اور آج سے ہم رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں ،جس میں رحیم یار خاں سے راولپنڈی تک تمام اضلاع کی الگ الگ میٹنگ ضلعی ہیڈ کواٹر پر بلائی جائیں گی ،جس کے بعد تمام ڈویژن ہیڈ کواٹر پر ڈویژن کے تمام اضلاع پر مشترکہ میٹنگ بلائی جائے گی اس کے بعد پنجاب بھر کے علا قائی صحا فیو ں کا ایک تاریخی کنونشن لاہور میں ہو گا جس کے بعد علاقائی صحا فیو ں کے مطا لبات حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے یہ تمام مراحل کو 30جو لائی تک ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا ۔اس کے بعد اگر حکومت ہمارے ان جائز مطا لبا ت کو پورا نہیں کر تی تو پھر علا قائی صحا فیو ں کے حقوق کے لیے پا کستان کی تاریخی کا سب سے بڑا ٹرین مارچ کر یں گے جس میں دنیا بھر سے نامور صحا فی شرکت کریں گے*

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:شہری سوئی گیس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker