تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:دومنزلہ بوسیدہ مکان کے گرنے سے دو بچے آٹھ سال حماد اور دس سالہ حمزہ موقع پر جاں بحق

دیپالپور(نامہ نگار ) دیپالپور میں مون سون کا تباہ کن سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں عوام کا جانی نقصان بھی شروع ہوگیا ہے اس سلسلے میں محلہ لالو جسرائے میں ایک دومنزلہ بوسیدہ مکان کے گرنے سے دو بچے آٹھ سال حماد اور دس سالہ حمزہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ان کا دادا منیرشاہین شدید زخمی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد کچھی موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں ریسکیو آپریشن کروا کر بچوں کی نعشیں نکلوائیں بچوں کا والدافضل شاہین دیپالپور میں غلہ منڈی روڈ پر ملازم ہے ۔دونوں بچوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر بچوں کی والدہ کی آہ و بکا نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔دوسری جانب بستی دیول نگر میں علی حسنین نامی شخص کا ایک کمرہ اور دیوار بارش کی نذر ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:سی آئی اے پولیس کی کارروائی‘اسلحہ برآمد‘ملزمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker