تازہ ترینکھیل

اسپیشل اولمپکس گیمز ختم ، پاکستان نے 33میڈل جیتے

لاس اینجلس(نمائندہ سپورٹس)سپیشل اولمپکس گیمز لاس اینجلس میں ختم ہوگئے، پاکستان نے 14طلائی تمغوں کے ساتھ 33میڈل حاصل کئے،قومی کھلاڑی 5اگست کی رات وطن واپس لوٹیں گے۔اسپیشل اولمپک ورلڈگیمز امریکا کے شہر لاس اینجلس میں دس روز تک جاری رہے جس میں 165ممالک کے ساڑے 6ہزار ایتھلیٹس شریک ہوئے،ورلڈگیمز میں پاکستان کے 77رکنی دستے نے نوکھیلوں میں حصہ لیا، اور مجموعی طور پر 33میڈلز اپنے نام کئے، جس میں 14سونے،11چاندی اور 8کانسی کے تمغے شامل ہیں،پاکستانی دستہ 5اگست کی رات وطن پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!