پاکستانتازہ ترین

پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کر دیا ،ائرچیف سہیل امان

اسلام آباد(بیوروچیف)ائر چیف سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کر دیا ہے، اگر داعش پاکستان میں سامنے آئی تو اس کا حشر بھی پاکستانی طالبان جیسا ہو گا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے جوانوں اور افسروں نے دن رات کام کر کے دہشت گردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔ سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ہوابازوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر قبضے کےلیے بری فوج کےلیے راستہ بنایا، پاک فضائیہ قوم کو کبھی مایوس نہیں کرے گی،پاکستان کی سرحدوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کوپاکستان توڑنے کامشن سونپا گیاہے،جمشید دستی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker