پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیرحکومت نے ایم کیو ایم کے وزرا کو برطرف کردیا

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیرحکومت نے ایم کیو ایم کے 2 وزرا کو برطرف کردیا ۔ایم کیو ایم کےوزرا کو عبوری آئین کی دفعہ 14 کے تحت برطرف کیا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے طاہرکھوکھراورسلیم بٹ کی برطرفی کےاحکامات جاری کیے۔ گزشتہ روزآزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنی کابینہ میں شامل ایم کیو ایم کے دونوں وزیروں کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ 72گھنٹے میں الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کریں، ورنہ خود کو کابینہ سے فارغ سمجھیں۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے 6اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف مظاہروں کا اعلان بھی کیا ہے، جب کہ ایم کیو ایم کے وزیر طاہر کھوکھر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا الٹی میٹم مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker