تازہ ترینعلاقائی

شفقت حسین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

کراچی(نامہ نگار) 7سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے مجرم شفقت حسین کو آج صبح کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ 7 سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کو سینٹرل جیل کراچی میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ گزشتہ روز مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کروادی گئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل مجرم شفقت حسین کے 4 مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے تھے جس پر عمل در آمد نہیں ہو سکا تھا ، مجرم شفقت حسین نے 2001 میں 7 سال کے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جس پر2004میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:صحافی طارق شاہین کے بردار نسبتی وفات پا گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker