بین الاقوامیتازہ ترین

تحریک انصاف نےاسکاٹ لینڈ یارڈ کو الطاف حسین کیخلاف ثبوت دے دیے

لندن(ڈیسک نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف 8 فائلوں پر مشتمل ثبوت پیش کر دیے۔ فیصل واوڈا نے الطاف حسین کے خلاف ثبوت لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے ملاقات کے دوران پیش کیے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے اسپیشل کاؤنٹرانٹیلی جنس ( ایس او ففٹین یونٹ) کو فراہم کردہ فائلوں میں منی لانڈرنگ کی تفصیلات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فراہم کرہد تفصیلات میں الطاف حسین پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1998سے2013تک مختلف طریقوں سے منی لانڈرنگ کی گئی۔ رقم کی منتقلی کے بعد متحدہ کے قائد الطاف حسین نے شکریے کے خطوط بھی لکھے جودستاویزات کا حصہ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے الطاف حسین کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔لندن میں موجود تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا سے برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی رابطہ کیا اور ان کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا

یہ بھی پڑھیں  جمبر:مہنگائی کے خلاف چھاپے، خلاف ورزی کرنے پردکانداروں کوجرمانے، ایک دکان سیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker