پاکستانتازہ ترین

ن لیگ نے تمام پارٹیوں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، الیکشن کمیشن

chief elecitonاسلام آباد(بیوروچیف)  الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ 55فیصد رہا جس میں سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 42قبائلی علاقہ جات میں 11.57فیصد جبکہ این اے 191بہاولنگر میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 84.77فیصدرہا۔ کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 4کروڑ 62لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، ن لیگ نے ملک بھر سے ایک کروڑ48لاکھ 65ہزار ووٹ لیے، ایم کیو ایم نے 24لاکھ 58ہزار ، تحریک انصاف نے 76لاکھ 79ہزار اور پیپلزپارٹی نے 68لاکھ 55ہزار ووٹ حاصل کیئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدواروں کو58لاکھ20ہزار ووٹ ملے جبکہ قومی اسمبلی کا ٹرن آؤٹ 55.02فیصد اور صوبائی اسمبلیوں کا ٹرن آؤٹ 55.26فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں  ایان علی نے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر پھرعدالت سے رجوع کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker